پشاور کے علاقوں ڈیفنس اور گلبرگ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پیر 29 جون 2020 23:20

پشاور کے علاقوں ڈیفنس اور گلبرگ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2020ء) کورونا وائرس پھیلاو کے خدشات کے باعث پشاور کے مزید دو علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے مزید دو علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیاہے، ان علاقوں میں ڈیفنس کالونی اور گلبرگ کے علاقے شامل ہیں،سمارٹ لاک ڈان کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی، تاہم ان علاقوں میں صرف ضروری اشیا ء ،خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی،ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی،

متعلقہ عنوان :