نائجیریا فوج کے فضائی حملے، بوکوحرام کے متعدد عسکریت پسند ہلاک

منگل 30 جون 2020 10:05

ابوجا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) مغربی افریقی ملک نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست برونو میں فوج کے فضائی حملے میں بوکوحرام کے درجنوں عسکریت پسند مارے گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیرین فوج کے ترجمان جان ایننشے نے بتایا کہ فوج نے ریاست برونو کے مقام ورشیل میں بوکوحرام کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا جہاں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی تھی ،فضائی حملے کے نتیجے میںدرجنوں عسکریت پسند ہلاک اور کیمپ تباہ ہو گیا، حملے میں نائیجرین فضائیہ کے دو جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ 2009 ء سے شمال مشرقی نائجیریا میں بوکوحرام خود کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :