
مصر کی عدالت نے بیلی ڈانسر کو ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیو بنانے پر جیل بھیج دیا
ڈانسر سما المصری کو عدالت نے 3 سال قید اور 1500 پاؤند کا جرمانہ بھی عائد کر دیا
خُرم انیق
منگل 30 جون 2020
11:06

(جاری ہے)
لیکن مقامی عدالت کی جانب سے سزا سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس نے خاندانی اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی کی ہے اور "بے حیائی" کے ارتکاب کے مقصد سے سوشل میڈیا سائٹوں اور اکاؤنٹس کا استعمال کیا ہے۔
ممبر پارلیمنٹ جان طلعت نےسما المصری اور دیگر ٹک ٹاک صارفین کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آزادی اور دھوکہ دہی میں بہت فرق ہے۔" غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے جان طلعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ لوگ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے ہماری خاندانی روایات کو تباہ کر رہے ہیں جس کی ہمارے قانون میں بالکل اجازت نہیں ہے۔ خیال رہے کہ مصر میں اس طرح کے الزمات میں پہلے بھی اکثر خواتین کو سزا مل چکی ہے، تا ہم ڈانسرسما المصری نے کہا ہے کہ وہ ضمانت کی درخواست دینے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔ خیال رہے کہ ٹک ٹاک اس وقت دنیا بھر میں ایک وبا کی طرح پھیل گیا ہے، لوگوں نے اسے اس قدر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے کہ اکثر مقامات پر اب یہ حادثات کی وجہ بننے لگ گیا ہے۔ یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ ٹک ٹاک نے بہت سے لوگوں کو پہچان دی ہے لیکن اس کے نقصانات بھی بہت زیادہ ہیں۔ تا ہم مصر کی بیلی ڈانسر کو ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے اسے عدالت نے 3 سال قید اور 1500 پاؤند کا جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.