کوویڈ19 کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر6 کھلاڑی وورسٹر میں سکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل

فخر زمان،محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان،شاداب خان اور وہاب ریاض کے گذشتہ 3روز میں کوویڈ19 کے2 ٹیسٹ منفی آگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 جون 2020 11:48

کوویڈ19 کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر6 کھلاڑی وورسٹر میں سکواڈ کو جوائن ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جون2020ء) قومی اوپنر فخر زمان،محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان،شاداب خان اور وہاب ریاض کے گذشتہ 3روز میں کوویڈ19 کے 2 ٹیسٹ منفی آگئے ہیں لہٰذا یہ تمام کھلاڑی اب وورسٹر شائر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی ری ٹیسٹنگ 29 جون بروز پیر کو ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 26 جون کو ہونے والی ٹیسٹنگ میں بھی ان 6کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

پی سی بی اب ان کھلاڑیوں کے سفرکے انتظامات کا آغاز کررہا ہے اور اس حوالے سے روانگی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔