سی ٹی ڈی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے آنے کا راستہ اورعزائم بارے پتہ لگا لیا

دہشت گردوں نے اسٹاک ایکسچینج پہنچنے کیلئے لیاری ایکسپریس وےاستعمال کیا، ان کا مقصد عمارت کے اندرگھس کرزیادہ ہلاکتیں تھی، سی ٹی ڈی رپورٹ

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 30 جون 2020 16:08

سی ٹی ڈی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے آنے ..
کراچ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30جون2020ء) سی ٹی دی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے عزائم بارے پتہ لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع میں تحقیقا کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب مزید انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اب سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے اسٹاک ایکسچینج پہنچنے کیلئے لیاری ایکسپریس وےاستعمال کیا، ان کا مقصد عمارت کے اندرگھس کرزیادہ ہلاکتیں تھی۔

ان کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نےاسٹاک ایکسچینج پہنچنےکیلئےلیاری ایکسپریس وےاستعمال کیا، دہشت گرد لیاری ایکسپریس وے غریب آباد انٹر ایکسچینج سے چڑھے اور لیاری ایکسپریس وے ماڑی پورانٹر چینج سے ٹاور پہنچے۔ دہشت گرد کسٹم ہاؤس کی جانب سے ہوتے ہوئے براہ راست اسٹاک ایکسچینج تک آئے، دہشت گردوں نے لیاری ایکسپریس وے کا راستہ روٹ سیکیورٹی سے بچنے کیلئے استعمال کیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ جانی نقصان کرنا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں داخلی دروازے پر ڈیوٹی پر موجود کراچی پولیس کا سب انسپکٹر شاہد دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

حملہ آور دہشت گردوں کیخلاف پولیس کی بروقت کاروائی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں موجود تمام عملہ اور عمارت بڑی تباہی سے محفوظ رہی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ حملہ آور دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم حملے میں چار سیکورٹی گارڈ اور ایک شہری بھی شہید ہوا ہے۔ جوابی کاروائی میں تمام دہشت گردو بھی مارے گئے۔ پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے پاس موجود جدید اسلحہ ہینڈ گرینڈ، بارود اور دیگر اشیاء کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔