چائنا پاکستان گوادر فقیر پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دے دیا گیا

جمعرات 2 جولائی 2020 12:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) چائنا ۔ پاکستان گوادر فقیر پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دے دیا گیا۔ سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ سی پیک نے بنیادی طور پر بلوچستان میں مقامی لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

چائنا فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ (سی ایف پی ڈی) کے مالی تعاون سے بلوچستان میں چائنا۔

پاکستان گوادر فقیر پرائمری سکول کے توسیعی منصوبے کے تحت مڈل سکول کا درجہ دے دیاگیا ہے اور اب یہ اپ گریڈ شدہ مڈل سکول مکمل ہوگیاہے۔ واضح رہے کہ اس وقت 400 سے زیادہ طلبا نے اس میں داخلہ لیا ہے۔ سی پیک کے تحت مقامی لوگوں کے معیارِ زندگی میں موثر تبدیلیاں رونما کرنے کی جانب یہ ایک اہم سنگ میل ہے اور اس کے سبب علاقے میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے حصول تک رسائی حاصل ہوگی۔