ایکسائز ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نوشہرہ نے مالی سال 2019-2020 کیلئے مقررہ 23 کروڑ کا ہدف حاصل کرلیا، فواد اقبال

جمعہ 3 جولائی 2020 23:28

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) ایکسائز ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نوشہرہ نے مالی سال 2019-2020 کیلئے مقررہ 23 کروڑ کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر فواد اقبال نے یہاں سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے سٹاف نے دن رات محنت کرکے اپنے ہدف سے دو کروڑ زیادہ کی ریکوری کرکے موجودہ مشکل صورتحال میں ناممکن کو ممکن بنایا ہے۔

(جاری ہے)

فواد اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ڈھائی کروڑ کا ہدف ملا تھا جس کی ریکوری کی گئی ہے اسی طرح موٹر وہیکل رجسٹریشن کی مد میں 72 لاکھ جبکہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں تین کروڑ پانچ لاکھ کا ہدف بھی آسانی سے حاصل کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹوبیکو ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں پندرہ کروڑ کا ہدف ملا تھا جس کی سو فیصد ریکوری کی گء ہے اور کرونا کی وجہ سے سنیٹائزرز کی تیاری میں زیادہ استعمال ہونے والے ایتھانول لائسنسنز کی مد میں بھی ایک کروڑ ستر لاکھ کی ریکارڈ ریکوری ہوئی ہے فواد اقبال نے مزید بتایا کہ انسداد منشیات کیلئے جہانگیرہ کے مقام پر جی ٹی روڈ پر چیک پوسٹ قائم کیا گیا ہے جبکہ نوشہرہ میں زیر تعمیر ٹیکس فیسیلیٹیشن سنٹر پر 60 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہی