مودی کا دورہ لداخ ‘27منٹ کی تقریرمیں ایک بار بھی چین کا نام لینے کی جرات نہ ہوئی
بھارت کو ایک امن پسند ملک کے طور پر پیش کرنے کی ناکام کوشش اور سرحد پر تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں کی بہادری کی تعریفوں کے پل باندھنتے رہے
میاں محمد ندیم جمعہ 3 جولائی 2020 21:13
(جاری ہے)
بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے لیہہ میں ”نمو“کے مقام پر بھارتی فوجیوں سے خطاب کیا جس کا انہوں نے آغاز اور اختتام بھارت ماتا کی جے اور وندے ماترم جیسے نعروں سے کیاوزیر اعظم مودی کا 27 منٹوں پر محیط یہ خطاب ٹھیٹ ہندی زبان میں تھا اور انہوں نے امیدوں کے برعکس ”چین‘ ‘کا بالواسطہ یا بلاواسطہ ایک بار بھی نام نہیں لیا. مودی نے چین کے ساتھ لگنے والی سرحد پر تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں کی بہادری اور حوصلے کی تعریفوں کے پل باندھنے پر ہی زیادہ تر وقت اور دھیان صرف کیانریندر مودی نے اپنے خطاب میں بھارت کو ایک امن پسند ملک کے طور پر پیش کرنے میں بھی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی انہوں نے دبے الفاظ میں چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ توسیع پسندی کی جنگ کا دور ختم ہوچکا ہے اور آج ترقی کی جنگ چل رہی ہے. توسیع پسندی کی جنگ لڑنے والوں کو ہمیشہ شکست و ریخت سے دوچار ہونا پڑتا ہے ماضی میں توسیع پسندی نے انسانیت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے توسیع پسندی کا جنون جس کسی پر بھی سوار ہوا ہے اس نے ہمیشہ عالمی امن کے لیے خطرہ پیدا کیا ہے. چین نے حال ہی میں پوری وادی گلوان پر اپنا حق جتایا ہے جبکہ لداخ میں لوگوں کا کہنا ہے کہ حقیقی کنٹرول لائن پر چینی سرگرمیوں بڑھ گئی ہیں کیونکہ چینی فوجی رفتہ رفتہ بھارتی حدود میں داخل ہوتے جارہے ہیںوزیر اعظم نریندر مودی نے چینی فوجیوں کے ساتھ حالیہ جھڑپ پر بات کرتے ہوئے کہا میں وادی گلوان میں شہید ہوئے اپنے بہادر جوانوں کو بھی ایک بار پھر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں آج ان 20 بہادر فوجیوں کو ملک کا ہر شہری خراج عقیدت پیش کرتا ہے انہیں سلام پیش کرتا ہے. نریندر مودی نے کنٹرول لائن پر تعینات بھارتی فوجی جوانوں کی بہادری اور حوصلے کو وہاں کی پہاڑیوں کی بلندیوں سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے ساتھیوں نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس سے دنیا بھر میں بھارت کی طاقت کا پیغام پھیل گیا ہے آپ کا حوصلہ ان پہاڑوں سے بلند ہے. انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو کمزور ہوتے ہیں وہ کبھی بھی قیام امن کی پہل نہیں کرتے ہیں کیونکہ امن قائم کرنے کے لیے کی جانے والی پہل کی بنیادی شرط بہادری ہے دنیا میں جنگ ہوئی ہے یا امن رہا ہے ہمیشہ بہادروں کو فتح سے ہمکنار ہوتا ہوا دیکھا گیا ہے اور ہم نے ہمیشہ انسانیت کی بقا کے لیے کام کیا ہے. تجزیہ نگاروں کے خیال میں وزیر اعظم مودی کا یہ اچانک دورہ لداخ موجودہ ہند، چین تلخ تعلقات کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن ان کا چین کے بارے میں محتاط لب و لہجے کا اختیار کرنا اس بات کا غماز ہے کہ بھارت، چین کے ساتھ کسی بھی قسم کی رسہ کشی سے باز رہنے کو ہی ترجیح دے رہا ہے ان کا کہنا ہے اس کے برعکس پاکستان کے متعلق بھارت کے تمام لیڈران کا اپروچ انتہائی جارحانہ ہوتی ہے اور امن کی بجائے جنگ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے. ایک مقامی صحافی نے بتایا کہ دراصل طاقتور کے سامنے کمزور کا لب و لہجہ ہمیشہ مصالحانہ اور نرم ہوتا ہے بھارت کے عوامی حلقوں میں بھی اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ انہوں نے بھی چین کے خلاف فوجی کارروائی کرنے پر چین کے مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے پر ہی زور دیا اس کے برعکس جب بات پاکستان کی ہوتی ہے تو گھس کے مارنے کی ہی باتیں کی جاتی ہیں. دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی راجدھانی دلی روانہ ہونے سے قبل ایک فوجی ہسپتال میں زیر علاج وادی گلوان جھڑپ کے زخمی فوجیوں سے ملاقات کی انہوں نے زخمی فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ بھارت دنیا کی کسی بھی طاقت کے سامنے جھکا ہے نہ جھکے گاان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کسی بھی طاقت کے سامنے نہ کبھی جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکیں گے یہ بات میں آپ جیسے بہادر فوجیوں کو دیکھنے کے بعد کہتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ساتھ آپ کو جنم دینے والی بہادر ماﺅں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں ان ماﺅں کو جنہوں نے آپ جیسے بہادر فوجیوں کو جنم دیا اور ملک کے حوالے کیا ہے میں دعا کرتا ہوں کہ آپ بہت جلد ٹھیک ہوجائیں.
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.