ژان کاستیکس نے فرانس کے نئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا

اس قبل وزیر اعظم فلپ نے عالمی وبا کورونا وائرس سے ملکی حالات خراب ہونے کی وجہ سے ہو رہی تنقید کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر اتوار 5 جولائی 2020 06:39

ژان کاستیکس نے فرانس کے نئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی 2020ء) ژان کاستیکس نے فرانس کے نئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس قبل وزیر اعظم فلپ نے عالمی وبا کورونا وائرس سے ملکی حالات خراب ہونے کی وجہ سے ہو رہی تنقید کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ژان کاستیکس نے فرانس کے نئے وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔ کاستیکس اعلیٰ سرکاری ملازم اور جنوبی فرانس میں اسمال کمیون کے میئر رہ چکے ہیں۔

وہ ایڈورڈو فلپ کی جگہ وزیر اعظم بنے ہیں۔

(جاری ہے)

فلپ نے عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ہو رہی تنقید کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کاستیکس مسٹر فلپ کی الوداعی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایک نئی، بھاری اور مشکل ذمہ داری ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہیلتھ بحران ختم نہیں ہوا ہے، معاشی اور سماجی مسائل پہلے سے ہی درپیش ہیں‘‘۔کاستیکس کا کہنا تھا کہ ’’ترجیحات اور طریقوں پر عمل کرنا ہوگا۔ ہمیں مسائل سے مقابلہ کرنے کے لیے بطور ایک قوم متحد ہونا ہوگا اور بنیادی اصلاحات کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :