کورونا سے بچاؤ کے لیے بھارتی شہری کا منفرد انداز، سونے کا ماسک خرید لیا

ماسک کی قیمت تقریباَََ 4 ہزار ڈالر ہے، کاریگر کو ماسک بنانے میں 8 دن کا وقت لگا۔ خبر ایجنسی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر اتوار 5 جولائی 2020 07:44

کورونا سے بچاؤ کے لیے بھارتی شہری کا منفرد انداز، سونے کا ماسک خرید ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی 2020ء) کورونا سے بچاؤ کے لیے بھارتی شہری کا منفرد انداز، سونے کا ماسک خرید لیا۔ ماسک کی قیمت تقریباَََ 4 ہزار ڈالر ہے، کاریگر کو ماسک بنانے میں 8 دن کا وقت لگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک شخص نے سونے کا ماسک خرید کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کورونا سے بچاؤ کے لیے سونے کا ماسک خرید لیا ہے۔

ماسک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ ماسک کی قیمت تقریباََ 4 ہزار ڈالر بتائی گئی ہے جس نے صارفین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ یہ ماسک کورونا کے لیے مناسب ہے یا نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ضرورت کی ایک اور چیز سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے سونے کا ماسک بنانا ہے تو آپ اسے کم از کم اسٹائلش بنا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک او شخص مںظر عام پر آیا ہے جو چاندی کا ماسک بنوا رہا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے ماسک مارکیٹ میں آنے کے بعد عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں جس کے بعد شادیوں میں اس کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ 
خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، بھارت بھی اس سے بری طرح متاثر ہو گیا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ وائرس کے پھیلاؤ کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اگر بھارت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد کی بات کی جائے تو ابھی تک 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 19 ہزار کے قریب افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم دنیا بھر سے اس وبا کے دوران نئی نئی ایجادات سامنے آ رہی ہیں جس میں سے ایک بھارتی شخص کا سونے کا ماسک تیار کروانا ہے۔