بیوہ زارا عباس نے انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

عدالت عظمیٰ نے عادل زمان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف اپیل کی سماعت دو ہفتوں بعد مقرر کردی

منگل 7 جولائی 2020 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) اینکر مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا،عدالت نے عادل زمان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف اپیل کی سماعت دو ہفتوں بعد مقرر کردی۔

(جاری ہے)

اینکر مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا،درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کے ملزم عادل زمان کو سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے وقت اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا ملزم عادل زمان مرید عباس کے قاتل عاطف زمان کا کرائم پارٹنر تھا عادل زمان کے خلاف گواہوں نے بیانات دیے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ملزم عادل زمان کو جیل بھیجا جائے جس پر عدالت نے مرید عباس قتل کے اہم ملزم عادل زمان کی ضمانت پر رہائی کے خلاف اپیل کی سماعت دو ہفتوں بعد مقرر کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پرفریقین سے دلائل طلب کرلیے۔