بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے جماعت دہم کے سالانہ امتحانات کی جوابی کاپیوں کی مارکنگ کیلئے 23مارکنگ سنٹر قائم کر دئیے

منگل 7 جولائی 2020 22:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورکے زیر اہتمام سیکنڈری سکول جماعت دہم کے سالانہ امتحاناے برائے سال 2020ئ کی جوابی کاپیوں کی مارکنگ کے لیے لاہور ڈویژن میں 23مارکنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں حکومت پنجاب کی طرف سے کرونا (COVID-19) وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیزکے مطابق مارکنگ جاری ہے مارکنگ سنٹرز میں ایس او پیز کے مطابق مارکنگ کے عمل کو چیک کرنے کے لیے چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں تاکہ ایس او پیزپر عمل درآمد کروایا جا سکے۔

(جاری ہے)

چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض احمد ہاشمی نے مختلف مارکنگ سنٹرز کا دورہ کیا اور مارکنگ کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انشائ اللہ مارکنگ مقررہ مدت تک مکمل کر لی جائے گی۔