یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

منگل 7 جولائی 2020 22:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ملازمین کی تنخواہوں میں کی گئی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا، جس کے بعد پیر کو تمام ملازمین کی کٹوتی کی گئی تنخواہ ادا کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور کی خصوصی کاوشوں کے بعد چانسلر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ہدایت پرکیا گیا۔

(جاری ہے)

کٹوتی کی گئی تنخواہ ملنے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، انہوں نے چانسلر و وائس چانسلر یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مالی بحران کے باعث یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں میں 35سی50فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا تھا، تاہم وائس چانسلر نے اس مسئلے کے حل کیلئے کوششیں شروع کردیں، جس کے بعدگورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے معاملے کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں، جس کے بعد ملازمین کو انکی کاٹی گئی تنخواہیں ادا کردی گئیں۔