ریکٹر اسلامی یونیورسٹی و دیگر عہدیداروں کا متبرکات کی نمائش کا دورہ

ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے ساتھ ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد

منگل 7 جولائی 2020 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے یونیورسٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سینٹورس مال کا دورہ کیا اور مقدس نوادرات و متبرکات کی نمائش دیکھی. یونیورسٹی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر نوید اقدس، نائب صدور پروفیسر ڈاکٹر نبی بخش جمانی، پروفیسر ڈاکٹر طاہر خلیلی اور پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ ضیائ ، ڈائریکٹرز جنرل پروفیسر ڈاکٹر ضیائ الحق، پروفیسر ڈاکٹر طاہر محمود اور ڈاکٹر ایم مشتاق احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید، چیئرمین میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال اور پروٹوکول انچارج فاروق عادل یونیورسٹی کے وفد میں شامل تھی.

ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران نمائش میں غلاف کعبہ، پردہ باب الکعبہ، چادر روضہ رسول اور دیگر متبرکات کے روح پرور مناظر سے بے حد متاثر ہوئے اور کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے حکومت کے مقرر کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد اور سخت کنٹرول کے تحت عوامی ایونٹ کے انعقاد پر مال کی انتظامیہ کو مبارکباد دی. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر نے کہا کہ سینٹورس مال کی انتظامیہ نے ایک ایسے ایونٹ کا اہتمام کر کے نہایت شاندار اقدام کیا ہے جس سے ملک کے وبا سے پریشان لوگوں کو روحانی سکون میسر آ سکے گا.

ڈاکٹر معصوم ؂ یاسین زئی اور ان کے وفد کے ارکان نے کہا کہ چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی یہ کاوش انتہائی قابل تحسین ہی. انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب لوگ خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر نہیں جا سکتے، متبرکات اور مقدس نوادرات کی زیارت کے ذریعے انہیں روحانی سکون حاصل کرنے اور کورونا سے بڑھتے ہوئے اضطراب اور ڈپریشن کو کم کرنے کا موقع ملے گا.

کورونا وبا کے باعث بے یقینی کی فضا پیدا ہوئی ہے اور لوگوں کی سماجی و معاشی زندگیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں. ان حالات میں متبرکات کی نمائش دیکھنے والے لوگوں کو روحانی سکون و اطمینان حاصل ہو گا. سینٹورس مال کی انتظامیہ نے نمائش کا دورہ کرنے پر یونیورسٹی کے وفد کا شکریہ ادا کیا. انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شاپنگ مال شہر کی دیگر مارکیٹوں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ماحول فراہم کرتے ہیں. اس موقع پر میڈیا کو ان وسیع تر احتیاطی اقدامات سے آگاہ کیا گیا جو سینٹورس مال کو گھروں سے بھی محفوظ تر بنانے کے لئے کئے گئے ہیں. نمائش 15 جولائی تک جاری رہے گی�

(جاری ہے)