کورونا وائرس، گزشتہ 24گھنٹوں میں 2 ہزار 980 مثبت کیسز رپورٹ ،

83 افراد جان کی بازی ہار گئے ، ایک لاکھ 40 ہزار 965 مریض مکمل صحت یاب ، ٹی ٹی کیو حکمت عملی کے تحت30 شہروں میں بروقت ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی گئی،این سی او سی

بدھ 8 جولائی 2020 14:31

کورونا وائرس، گزشتہ 24گھنٹوں میں 2 ہزار 980 مثبت کیسز رپورٹ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے یں ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 2ہزار 980 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، ایک لاکھ 40 ہزار 965 مریض کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہوگئے ، ٹی ٹی کیو حکمت عملی کے تحت30 شہروں میں بروقت ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی ، ان علاقوں میں وباء پر قابو پانے کے لئے ٹارگٹڈ لاک ڈائون عوام کی صحت کو یقینی بنائیں گے ۔

این سی او سی کے مطابق صحت ماہرین کا مشورہ ہے کہ جیسا کہ عوام الناس نے گذشتہ 4 سی6 ہفتوں اور بالخصوص عیدلفطر کے موقع پر معاشرتی فاصلے ، ماسک کے استعمال سمیت ایس او پیز پر عمل درآمد کیا اسی طرح عیدالاضحی کے دوران بھی ایسا ہی تعاون جاری رکھیں اس سے انتظامیہ کو وباء پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے باعث گذشتہ 24گھنٹوں میں 83 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

گزشتہ24گھنٹوں میں 21 ہزار 951 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سندھ کے 9 ہزار 317، پنجاب کے 7ہزار 659، کے پی کے کے 2017، اسلام آباد کے 2078، بلوچستان کے 505، گلگت بلتستان کے 82 اور آزاد کشمیر کے 293 ٹیسٹ شامل ہیں ۔ ملک بھر میں کوویڈ 19کے مریضوں کے لئے 1573وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 442 وینٹیلیٹرز استعمال میں ہیں ۔ اس وقت تک ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 4 ہزار 922 اموات ہوچکی ہیں جن میں پنجاب کی1929، سندھ کی1614، کے پی کے کی 1045، اسلام آباد کی 140، گلگت بلتستان کی 30 اور آزاد کشمیر کی 40 اموات شامل ہیں ۔ اب تک ملک بھر میں 14لاکھ 67ہزار 104کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ ملک بھر کی 733 ہسپتالوں میں 4567کورونا مریض زیر علاج ہیں ۔