ٹھٹھہ کے قریب پولیس کی بڑی کارروائی ،ٹرک سے گٹکا ، چھالیہ اور سامان برآمد

بدھ 8 جولائی 2020 19:47

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) ٹھٹھہ کے قریب پولیس کی بڑی کارروائی پولیس کا ٹرک پر چھاپہ بڑی مقدار میں گٹکا بنانے کا سامان چھالیہ کتھا برآمد، پکڑی کی چھالیہ کتھا گٹکے کا سامان بلوچستان سے ٹھٹھہ اسمگل کیا جارہاتھا،مالیت لاکھوں روپے ہیں ملزمان فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سی آئی پولیس انچارج مومن شیخ نے خفیہ اطلاع پر چلیا کے مقام پر ٹرک نمبر Nac674پر کامیاب چھاپہ مار کربھوسے کے بوریوں کے نیچے چھپائی گئی بڑی مقدار میں مصز صحت گٹکا میٹریل سامان جس میں89سپاری اور65کتھے کی بوریاں برآمد کرلی پولیس کے مطابق یہ گٹکا میٹریل بلوچستان سے ٹرک کے ذریعے ٹھٹھہ اسمگل کیا جارہا تھا جس کی مالیت لاکھوں روپے ہیں جب کے ملزمان فرار ہوگے۔#

متعلقہ عنوان :