پی آئی اے کے پائلٹس کا دوران پرواز سگریٹ پینے کا انکشاف

کاک پٹ میں کسی بھی قسم کا سگریٹ پینے پر لائسنس معطل کیا جا سکتا ہے،سی اے اے نے شکایت موصول ہونے پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 9 جولائی 2020 15:59

پی آئی اے کے  پائلٹس کا دوران پرواز سگریٹ پینے کا انکشاف
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9جولائی 2020ء ) سول ایوی ایشن نے تمباکو نوشی کے خلاف ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس سے کئی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔آیا پائلٹ جہاز کے کاک پٹ میں سگریٹ پیتے ہیں؟ آخر سول ایوی ایشن کو تمباکو نوشی کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت کیوں پڑی۔؟ سی آئی اے نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرواز کے دوران کاک پٹ میں کسی بھی قسم کا سگریٹ پینے پر لائسنس معطل کیا جا سکتا ہے۔

سول ایوی ایشن نے میں جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا ہے کہ پائلٹ کی جانب سے دورانِ پرواز تمباکونوشی قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔تاہم اب کاک پٹ میں پائلٹ کے سگریٹ پینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتانوں کی سگریٹ نوشی پینے کی شکایات موصول ہوتی تھی۔

(جاری ہے)

اسی صورت حال کے پیش نظر نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کاک پٹ میں سگریٹ نہیں پی سکتے۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کیبن کریو کسی پائلٹ یا فرسٹ آفیسر کو سگریٹ نوشی کرتا ہوں پائے تو وہ شکایت متعلقہ حکام کو درج کروا سکتا ہے۔جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والے پائلٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایک سال چار ماہ کی فرانزک انکوائری کے بعد 262پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک قرار دی گئیں، مختلف ایئر لائنز کے 102 پائلٹس گراونڈ کردیئے، اب تک 54کے خلاف ایکشن لے لیا، اب تک 28کو برطرف کردیا، اپنی جگہ دوسروں کو امتحان دینے والے 26کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں‘ اب تک 34کو لائسنس معطلی کے نوٹس بھیج دیئے،غیر ملکی ایئر لائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے خلاف بھی تحقیقات کررہے ہیں ، متحدہ عرب امارات ایئر لائن کے 54پائلٹس میں سے 48کلیئر ہوگئے ‘ ویت نام ایئر لائن والے 11 سے 9 کلیئر ہوگئے ، بحرین ایئرلائن کے 4 میں سے 2 کلیئر ہوگئے، ملائشیا اور ترک ایئر لائن میں کام کرنے پاکستانی پائلٹس پر تحقیقات کررہے ہیں۔

جب کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا)نے اپنے 32 رکن ممالک کی اتھارٹیز کو پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کو فلائنگ کرنے سے روک دیاہے۔اطلاعات کے مطابق ایاسا نے اپنے 32 رکن ممالک کی ایوی ایشن اتھارٹیز کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں متعلقہ رکن ممالک کی اتھارٹیز کو پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کی فلائنگ معطلی کے حوالے سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔