یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر کے بانی صدر ‘ سابق سیکرٹری جنرل سینٹرل پریس کلب سید شبیر احمد شاہ کی 29ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

منگل 14 جولائی 2020 00:12

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر کے بانی صدر ‘ سابق سیکرٹری جنرل سینٹرل پریس کلب سید شبیر احمد شاہ کی 29ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ اس نسبت سے ریاست بھر میں دعائیہ تقاریب کاانعقاد کیا گیا۔ مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی ایوان صحافت کے زیراہتمام منعقد کی گئی۔

مرحوم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ،تقریب کی صدارت صدر مرکزی ایوان صحافت سجاد قیوم میر نے کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ آزادکشمیر راجہ اظہر اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،تقریب سے سابق صدور سید آفاق حسین ،طارق نقاش ،وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن جموںوکشمیر سردار ذوالفقار علی ،قائمقام مرکزی صدر یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر سید الرحمان صدیقی ،دلپذیر عباسی ،سیکرٹری جنرل سنٹرل پریس کلب ذوالفقار حسین بٹ،سینئر نائب صدر بشارت مغل ،سفیر احمد رضا ودیگر نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور دیگر مقررین نے کہا کہ مرحوم سید شبیر احمد شاہ نے صحافت کو مشن سمجھ کر کیا نام کمایا ،اُن کا کردار زندہ ہے ،انہوں نے روایات کی پاسداری کی ۔

(جاری ہے)

مرحوم انتہائی مہمان نواز شخصیت تھے ،اُن کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔صدر تقریب سجاد میر نے کہا کہ ادارے کی راویات ہیں ہم محسنوں کو نہیں بھولتے مرحوم کی صحافتی خدمات ہمارے لیے اثاثہ ہیں ،اس موقع پر وائس چیئرمین پریس فائونڈیشن سردار ذوالفقارعلی نے مرحوم شبیر احمد شاہ کے نام سے ایوارڈ جاری کرنے کی تجویز بھی پیش کی جس کو ڈی جی راجہ اظہر اقبال نے سراہا ۔

تقریب میںسابق صدر ابرار حیدر ، اشتیاق احمد آتش ،راجہ افتخار،آصف رضا میر ،ایم ڈی مغل ،خرم عطاء شیخ ،فدا حسین ،اخلاق کاشر،مسعود الرحمان عباسی ،نصیر چوہدری ،راجہ اعجاز ،عبدالواجدخان ،جہانگیر حسین اعوان ،اذکار نقوی ،انصر صدیق خواجہ ،احسن شاہ ،ناصر شاہ ،ظہیر نقوی ،محمد شفیق ملک ،تصدق کاظمی ،ندیم شاہ ،فیروز رانا ،سردار عدنان ،اعجاز کاظمی ،ہارون قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔تقریب کے آخر میں مرحوم سید شبیر احمد شاہ سمیت دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔