ادا کار یاسر حسین کا ارطغرل ڈرامہ کی حلیمہ سلطان کے پاکستانی برانڈ ایمبسیڈر بننے پرناراضگی کا اظہار

ماہرہ ، صبا، سونیا ،مینال ، ایمن سمیت کوئی قابل نہیں اپنے پاکستانی اداکاروں کو سپورٹ کیجیے، پاکستانی ہو تو پاکستان کو سپورٹ کرو، ادا کار کا مطالبہ

منگل 14 جولائی 2020 12:35

ادا کار یاسر حسین کا ارطغرل ڈرامہ کی حلیمہ سلطان کے پاکستانی برانڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) ادا کار یاسر حسین نے ارطغرل ڈرامہ کی حلیمہ سلطان کے پاکستانی برانڈ ایمبسیڈر بننے پرناراضگی کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ترکش اداکارہ اسراء بلجیک پاکستانی برانڈ کیو موبائل کی ایمبیسیڈر بنیں اور اشتہار میں جلوہ گر ہوئیں جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے تاہم اداکار یاسر حسین کو یہ بات کچھ برداشت نہیں ہوئی کہ پاکستانی برانڈ کے لیے ایک غیر ملکی اداکارہ کا کیوں انتخاب کیا گیا۔

(جاری ہے)

یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو نہیں لگتا پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر پاکستانی ہونی چاہیے نہ انڈین نہ ترکش یاسر نے ایک اور اسٹوری میں ماہرہ سمیت صبا، سونیا، مینال، ایمن اور دیگر اداکاراؤں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ کیا ان میں سے کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر بن سکی آخر میں اداکار نے مطالبہ بھی کیا کہ اپنے پاکستانی اداکاروں کو سپورٹ کیجیے، پاکستانی ہو تو پاکستان کو سپورٹ کرو۔