ضلع کوٹلی کی مٹی بڑی زرخیزہے اس مٹی نے بڑے بڑے ناموںکوجنم دیا‘سردار فاروق سکندر

سردار سبحان عقیل محمود نے محنت اوراپنی صلاحیتوںکے بل بوتے پرایویشن منیجمنٹ میں ڈگری حاصل کرکے والدین،دوست احباب اورعلاقہ کانام روشن کیا

منگل 14 جولائی 2020 13:57

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء)آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ ضلع کوٹلی کی مٹی بڑی زرخیزہے اس مٹی نے بڑے بڑے ناموںکوجنم دیاہے چیف آفیسر ضلع کونسل سردار عقیل محمود کے صاحبزادے سردار سبحان عقیل محمود نے بھی اپنی دن رات کی محنت اوراپنی صلاحیتوںکے بل بوتے پرایویشن منیجمنٹ میں ڈگری حاصل کرکے والدین،دوست احباب اورعلاقہ کانام روشن کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے سردارسبحان عقیل محمودکومبارکباددیتے ہوئے اس امیداورعزم کااظہارکیاکہ سردارسبحان عقیل محموداپنی محنت اوراپنی صلاحیتوںکوبروئے کارلاتے ہوئے مزیدنام پیداکرکے ملک وقوم کی بھرپوراندازمیںخدمت کریںگے۔