تھرپارکر، دو مشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ہفتہ 18 جولائی 2020 17:04

تھرپارکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2020ء) تھرپارکر پولیس کی مشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، دو مشیات فروش گرفتار، کار کے ساتھ بھاری مقدار میں مشیات برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او وجوٹو امین جونیجو نے کارروائی کرتے ہوئے کار کی جامعہ تلاشی کے دوران 15 ہزار مضر صحت انڈین سفینا گٹکا کی پڑیاں برآمد کرلیں جبکہ دو منشیات فروش رستم چانڈیو اور فہیم جونیجو کو، جو کہ مضر صحت گٹکا گوگاسر سپلائی کر رہے تھے، رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان پر مقدمہ درج کرکے تھانے میں بند کردیا جبکہ منشیات کے کاروبار میں استعمال ہونے والی کار کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :