اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کی کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی، 18ہزارروپے کے جرمانے، خلاف ورزی پر تین دکانیں اورتین ہوٹل سیل

ہفتہ 25 جولائی 2020 12:55

اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کی کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے 18ہزارروپے کے جرمانے کئے اور خلاف ورزی پر تین دکانیں اورتین ہوٹلوں کو سیل کیا گیا۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ًز صدر، شالیماو اور پوٹھوہار، سٹی، سیکرٹریٹ اینڈکورال، سٹی لوئ ی بھیر اور سیکرٹری اسلام آباد اٹھارٹی نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں کورونا وائرس سے تحفظ کی ایس او پر اسلام آباد بھر میں کاروائی کرتے ہوئ یایس او پیز کی خلاف ورزی پر 18ہزارروپے کے جرمانے کیے گیے۔

اس دوران تین دکانیں اور تین ہوٹلوں کو سیل کیا گیا. اسی طرح ٹیموں نے گزشتہ روز2ہزار 800روپے کے انفرادی جرمانے کیے گیی. رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی کارروائی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے گزشتہ روز ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 18ہزار500روپے کے جرمانے کئے گئی. اور 2افراد کو گرفتار کیاگیا۔سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نی57گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 37کو خلاف ورزی کے مرتکب پایا اور 37کو چالان کیا گیا. اسی طرح ٹیموں نے 5جون سے 24جولائی تک مجموعی طور پر ایس اوپیز کی خلاف ورزی، ناجائز منافع خوری اور پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف 50لاکھ 99ہزار اور300روپے کے جرمانے کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :