استور،مزید 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، محکمہ صحت

ہفتہ 25 جولائی 2020 15:56

استور،مزید 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، محکمہ صحت
استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) گلگت بلتستان محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق مزید 24 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1942 ہوگئی، جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد347 ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کورونا وباء سے آج 16 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، جبکہ کوروناکو مجموعی طور پر 1548افراد شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا سے اب تک 47 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :