سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

ہفتہ 25 جولائی 2020 21:20

سکھر۔ 25جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2020ء) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار، ترجمان پولیس کیمطابق ایس ایچ او جھانگڑو نے ایک اطلاع پر حدود میں کاروائی کرکے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم مالک ڈنو جتوئی کو گرفتار کر لیا، ملزم متعدد سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا ،ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، آباد پولیس نے 5ایم پوائنٹ کے قریب دوران ناکہ بندی کاروائی مختلف مقدمات میں مطلوب سرگرم جرائم پیشہ آفتاب میرانی کو گرفتار کر لیاجومتعدد سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے قبضے سے اسلحہ ٹی ٹی پستول میگزین اور گولیاں برآمدکی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سی سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر جیل موڑ کے قریب کے قریب دوران ناکہ بندی مختلف مقدمات میں مطلوب ایکٹیو کرمنل فاروق ابڑو کو گرفتار کرلیا جو موٹر چوری سمیت سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا ۔ انچارج نمائش آغا عابدنے اطلاع پر نمائش کے قریب کے قریب کاروائی کرکے گٹا فروش افتخار انصاری کو گرفتار کر کے قبضے سے گٹکا مضر صحت چھالیہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :