جہلم میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران ضلع جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا،ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 جولائی 2020 11:40

جہلم میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران ضلع جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جہلم ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران ضلع جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 3725 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 446 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کل تک 400 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 5 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے اس طرح کل 405 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 27 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 5 افراد ابھی تک اپنے اپنیاضلاع میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں. کچھ گروپس میں جہلم کی کرونا وائرس سے اموات کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے جسکی وجہ ہے کہ یہ تمام لوگ عارضی طور پر کسی اور اضلاع میں رہائش پذیر تھے اور انکا مستقل پتہ جہلم تھا اعدادوشمار میں ایسے تمام لوگ جو عارضی طور پر کسی اور اضلاع میں رہائش پذیر ہوں اور اسی علاقے سے مرض میں مبتلا ہو? ہوں ایسے افراد کے اعدادوشمار اسی ضلع میں شمار ہوتے ہیں جس میں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہوں جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سے 13 ڈاکٹرز، 2 سٹاف نرسز، اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :