آزاد کشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میں بھی بروز منگل مکمل لاک ڈاؤ ن

منگل 28 جولائی 2020 18:25

کوٹلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2020ء) آزاد کشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میں بھی بروز منگل مکمل لاک ڈاؤ ن رہا جبکہ سبزی فرووٹ،اشیاء خورد نوش کی دکانیں،میڈیکل سٹور ایس او پیز کے تحت کھلے رہے منگل کے دن دکانیں،مارکیٹیں،پلازے مکمل بندحکومت آزادکشمیرکی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کروناوائرس کے پھیلاؤکوروکنے کے لیے احتیاطی تدابیرپرمکمل عملدرآمدکروارہی ہے شہری ماسک کااستعمال کررہے ہیں اورانتہائی کم تعدادمیں گھروں سے باہرنکل رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی اپیل کی ہے۔جبکہ مختلف جگہوں پرمجسٹریٹ صاحبان ’’نوماسک نوسروس‘‘ پرعملدرآمدیقینی بنارہے ہیں اس سلسلہ میں تاجرحضراتاور خریدارایس اوپیزپرمکمل عمل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے تاجروں اورشہریوں کوواضح احکامات دے رکھے ہیں کہ وہ حفاظتی تدابیراپناکرخودبھی محفوظ رہیں اوردوسروں کی زندگیاں بھی محفوظ رکھیں۔

جمعتہ المبارک اورمنگل کے روزپبلک ٹرانسپورٹ کوبندکرنادراصل شہریوں کی حفاظت کے لیے ہے حکومت آزادکشمیرشہریوں کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کرکے شہریوں کی زندگی کومحفوظ بنارہی ہے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر رہیں محفوظ رہیں کی پالیسی اپناتے ہوئے کروناوائرس کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریں۔