مقدس اوراق کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ‘صدر حرمت قرآن تنظیم مرزا محمداصغر

بدھ 29 جولائی 2020 13:36

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء)حرمت قرآن تنظیم کے صدر مرزا محمد اصغر نے کہا کہ مقدس اوراق کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا مقدس اوراق کو محفوظ بنانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ باکس لگائے گئے ہیں شہری سڑکوں ، گلیوں جہاں بھی مقدس اوراق دیکھیں اس کو اٹھا کر باکس میں ڈال دیں ان خیالا ت کا اظہار حرمت قرآن تنظیم کے صدر مرزا محمد اصغر نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مقد اوراق کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں اس سلسلہ میں شہر اور گرد و نواح میں مزید باکس بھی لگا رہے ہیں اس نیک کام میں شہر ی بھی حصہ لیں اور مقد س اوراق کو بے حرمتی سے بچائیں جہاں بھی مقدس اوراق دیکھیں باکس میں ڈال دیں ۔