آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر نے راولپنڈی ڈویژن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 31 جولائی 2020 21:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے راولپنڈی ڈویژن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان مظفر کیانی کو راولپنڈی ڈویژن کا صدر منتخب کیا گیا ہے، اسی طرح ضلع راولپنڈی کے لئے ملک حفیظ الرحمان کو صدر بنایا گیا ہے۔

مرکزی صدر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں راول ٹاؤن سے عبدالقدوس کو جبکہ پوٹھوہار ٹاؤن کے لئے عبدالرحیم خان کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔ انتخابی عمل کے نتیجہ میں عرفان مظفر کیانی راولپنڈی ڈویژن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ نائب صدر سردار گل زبیر اور جوائنٹ سیکرٹری میڈم ارم زاہد منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ملک حفیظ الرحمان ضلع راولپنڈی کے صدرجبکہ سینئر نائب صدر محمد ابراہیم، نائب صدر میڈم مصباح حسن، جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار، جوائنٹ سیکرٹری عظمان مقصود کیانی، سیکرٹری انفارمیشن منور نقوی، سیکرٹری فنانس نوید کھوکھر منتخب ہوئے ہیں۔ نتائج کے مطابق راول ٹاؤن سے عبدالقدوس صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ سینئر نائب صدر میڈم مسرت کامران، نائب صدر محمد وقاص، جنرل سیکرٹری راجہ عمر شبیر، منتخب،چوہدری ارشد، جوائنٹ سیکرٹری بن گئے ہیں۔

نتائج کے مطابق پوٹھوہار ٹاؤن کے لیے عبدالرحیم خان صدر، میڈم عنبرین سینئر نائب صدر، چوہدری اکرام نائب صدر،چوہدری ریاض جنرل سیکرٹری ،محمد عظیم کیانی انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔انتخابات کے نتیجے میں راولپنڈی کینٹ سے شیخ عمرکو صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ زاہد محمود چوہدری نائب صدر، اسد کیانی جنرل سیکرٹری، دانش اعجاز جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

مرکزی صدر ملک ابرار حسین،سیکرٹری جنرل محمد اشرف ہراج اور صوبائی صدر راجہ محمد الیاس کیانی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ تمام عہدیداران اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں گے، مرکزی اور صوبائی قیادت نے عرفان مظفر کیانی سے توقع کا اظہار کیا کہ کہ جس طرح انہوں نے ضلع لیول پر محنت کی اسی طرح ڈویژن بھر میں جلد تنظیم سازی مکمل کریں گے۔