اپنی مٹی پر جان نچھا ور کرنے والے پولیس شہداء وطن عزیزکے اصل ہیرو ہیں‘ آئی جی پی

جمعہ 31 جولائی 2020 22:44

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) انسپکٹر جنر ل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء ا اللہ عباسی نے ضلع چارسدہ کا دورہ کیا دورے کے موقع پر آئی جی پی نستہ کے علاقہ میں شہید ہونے والے اے ایس آئی سراج خان اور پولیس کانسٹیبل اکرام اللہ خان کے گھر گئے اور اٴْن کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی مردان ریجن شیر اکبر خان، ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نے دونوں پولیس شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ شہید اے ایس آئی اور شہید پولیس کانسٹیبل نے انتہائی جرآت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور ملک و قوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اٴْنھوں نے کہا کہ انہی شہداء کی لا زوال قربانیوں کی بدولت صوبے کا امن بحال ہوا اور آج ہم پٴْر امن فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور اٴْن کے لواحقین اور بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی فلاح وبہود کے لیے بھر پور اقدامات اٴْٹھا ئینگے۔

متعلقہ عنوان :