بھارت نے سال سے کشمیریوں کو محصور کر رکھا اور ان پر مظالم ڈھا رہا ہے،

پاکستانی نوجوان ٹائیگر فورس ایپ کے ذریعے انسداد کورونا ایس او پیز بارے آگاہی پیدا کر سکتے ہیں،ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر رضا کار 10 لاکھ درخت لگائیں گے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈارکا ٹائیگر فورس کے کنونشن سے خطاب

بدھ 5 اگست 2020 21:26

بھارت نے سال سے کشمیریوں کو محصور کر رکھا اور ان پر مظالم ڈھا رہا ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے ایک سال سے کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے اور ان پر مظالم ڈھا رہا ہے، پاکستانی نوجوان ٹائیگر فورس ایپ کے ذریعے کورونا سے بچائو کے ایس او پیز سے متعلق آگاہی پیدا کر سکتے ہیں، 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر یہ رضا کار 10 لاکھ درخت لگائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو ٹائیگر فورس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج یوم استحصال منایا جا رہا ہے، بھارت نے ایک سال قبل آج ہی کے دن سے کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے، ان پر ظلم و بربریت ڈھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوانوں سے مل کر کورونا وبا کو شکست دیں گے، کورونا وبا کے دوران راولپنڈی سمیت ملک بھر کے نوجوانوں نے بغیر کسی لالچ کے بے لوث کام کیا، ٹائیگر فورس ایپ کے ذریعے کورونا ایس او پیز کے متعلق آگاہی پیدا کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منایا جا ئے گا، اس دن نوجوان ریکارڈ دس لاکھ درخت لگائیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کو اعزازی سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔