/ کشمیر جس مسئلہ کو ہندوستان اپنا اندرونی معاملہ کہتا تھا عمران خان اس کو دنیا میں لے کر چلا گیا، مراد سعید

اقوام متحدہ میں ایک سال کے دوران تین دفعہ کشمیر پر بحث کی گئی ،مسلم لیگ ن نے نہ صرف مودی کو شادی پر بلایا بلکہ سجن جندال کو بغیر ویزہ کے بلایا گیا جب وضاحت مانگی گئی تو کہا گیا ان سے ہمارے ذاتی تعلقات ہیں ، وفاقی وزیر مواصلات اپوزیشن لیڈر سمیت نواز لیگ کے اکثر اراکین ایوان سے چلے گئے یہ کہتے ہیں ہم سڑکوں کا نام کشمیر کے نام پررکھتے ہیں جب راجیو گاندھی آیا تھا تو سڑکوں سے کشمیر کے بورڈ کس نے کس کے کہنے پر ہٹائے تھے اس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں، مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال ش* مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی ، نعرے بازی ،متعدد اراکین کو بولنے کا موقع نہ مل سکا ، چیئرمین سینٹ نے بدمزگی ، ہنگامہ آرائی، گالم گلوچ پر اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا

جمعرات 6 اگست 2020 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر جس مسئلہ کو ہندوستان اپنا اندرونی معاملہ کہتا تھا عمران خان اس کو دنیا میں لے کر چلا گیا ، اقوام متحدہ میں ایک سال کے دوران تین دفعہ کشمیر پر بحث کی گئی ،مسلم لیگ ن نے نہ صرف مودی کو شادی پر بلایا بلکہ سجن جندال کو بغیر ویزہ کے بلایا گیا جب وضاحت مانگی گئی تو کہا گیا ان سے ہمارے ذاتی تعلقاات ہیں ، مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا کرنا شروع کردیا ۔

جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے قرارداد کی منظوری پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سمیت نواز لیگ کے اکثر اراکین ایوان سے چلے گئے یہ کہتے ہیں ہم سڑکوں کا نام کشمیر کے نام پررکھتے ہیں جب راجیو گاندھی آیا تھا تو سڑکوں سے کشمیر کے بورڈ کس نے کس کے کہنے پر ہٹائے تھے اس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے یہ میں طعنے دیتے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیے کشمیر جس مسئلہ کو ہندوستان اپنا اندرونی معاملہ کہتا تھا عمران خان اسکو دنیا میں لیکر گیا پوری دنیا میں پاکستان کی عزت ہوئی یہاں بیٹھے مسلم لیگ (ن) والوں نے نہ صرف مودی کو شادی پر بلایا بلکہ سجن جندال کو بغیر ویزہ کے پاکستان بلالیا جب ان سے اس حوالے سے وضاحت مانگی گئی تو کہا گیا ان کے ساتھ ہمارے ذاتی تعلقات ہیں ہماری ایک سالہ حکومت میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر تین دفعہ کشمیر پر بحث کی گئی وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک واضح الفاظ میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر کشمیر کے مسائلے کو اٹھایا ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے ہمارا ملک گرے لسٹ میں چلا گیا ہماری حکومت کی بہترین کوششوں اور موثر اقدامات سے انشاء اللہ پاکستاان گرے لسٹ سے نکل آئیگا ۔ مراد سعید کی تقریر جاری تھی کہ اپوزیشن نے شور شرابا کرنا شروع کردیا مولانا اسد محمود نے کہا کہ چیئرمین صاحب ہم نے بھی بات کرنی ہے مراد سعید صاحب کشمیر پر نہیں صرف ا پوزیشن پر تنقید کررہے ہیں چیئرمین سینٹ نے مولانا اسد محمود کو بیٹھنے کی ہدایت کردی اس دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بھی مراد سعید کی تقریر کے دوران اٹھ کر چلے گئے تو اس پر حکومتی اراکین نے او گیا او گیا کے نعرے لگانے شروع کردیئے مراد سعید نے اپوزیشن کے شور شرابے پر چیئرمین سینٹ کو کہا میں اپنی تقریر پوری کرونگا میں اپنی تقریر پوری کرلوونگا اس کے بعد پھر یہ نہیں بول سکیں گے میں بلاول کی طرح بھگوڑا نہیں ہوں یہاں بات کرلوں گا مگر یہ نہیں کرسکیں گے اس بات پر اپوزیشن اراکین کی جانب سے گالم گلوچ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس پر چیئرمین سینٹ نے بدمزگی پر اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا