لورالائی میں پولیوکے خاتمے کیلئے بہت وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں،ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) فیا ض علی

جمعہ 7 اگست 2020 15:32

لورالائی میں پولیوکے خاتمے کیلئے بہت وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں،ڈپٹی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) فیا ض علی نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو لیویز اور دیگر سیکورٹی اہلکار سیکورٹی فراہم کریں گے پولیو ٹیمیں بھی نڈر اور بے خوف کووڈ 19 کے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجا م دیںانہوںنے عوام سے اپیل کی کہ عوام اپنے بچوں کو زیادہ سے تعداد پولیو کے قطرے پلاکر اس موذی مرض سے بچائیں اور اس موذی مرض کا بھی ملک سے جلد خاتمہ ہوسکے گا ، پولیو جیسے موذی اور جان لیوا مرض کو جڑسے ختم کرنا قوم کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار لورالائی میں پولیو مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس میں پولیو کے ڈویژنل فوکل پرسن ڈاکٹر فرحان ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق محمود ڈاکٹر قدیر تحصیلدار بوری ثنائاللہ لونی تحصیلدار میختر اسد اللہ خان شیرانی ایکسن بی اینڈ آر شاہ ولی ڈبلیو ایچ اوز پی پی ایچ آئی ڈاکٹر ز پیرامیڈیکس سٹاف اور دیگر آفیسران نے شرکت کی اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے ڈپٹی کمشنر لورالائی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم 17اگست سے لیکر 19اگست تک تین دن کیلئے ہوگی اور اس مہم کے دوران تقریباً54394بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 184کے قریب پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں اور ان کیمپوں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر)فیاض علی نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ۔

ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ورلڈ ہیلتھ پروگرام کے تحت کروڑوں مالیت کی ویکسین خرید ی تاکہ اپنی قوم کے بچوں کو پولیو جیسی موذی بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے ڈپٹی کمشنرلورالا ئی کیپٹن (ر) فیاض علی نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے پولیوکے خاتمے کیلئے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں اور ڈپٹی کمشنر لورالائی نے عوام اور خصوصا والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس موذی اور خطر ناک مرض سے بچانے کیلئے اپنے بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں اور محکمہ صحت کی پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطر ناک مرض ہے اس کا واحد حل پولیو کے قطرے ہیں انشااللہ جلد ہی پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا پولیو کے حوالے سے سول سوسائٹی علما کرام عوام والدین سماجی تنظیموں اور صحا فیوں سے اپیل ہے کہ پولیو جیسے مرض کے خاتمے کیلئے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ساتھ دیں تاکہ اس موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے۔