ْپابندی کے باوجود گٹکا اور چھالیہ کے فروخت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 8 اگست 2020 14:38

ْپابندی کے باوجود گٹکا اور چھالیہ کے فروخت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) پابندی کے باوجود گٹکا اور چھالیہ کے فروخت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں پابندی کے باوجود گٹکا اور چھالیہ کی فروخت جاری ہے،ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ہر سال لگ بھگ 10 ہزر افراد منہ کے کینسر کا شکار ہورہے ہیں،گٹکے کے استعمال سے منہ کا کینسر ایک وبائی مرض کی صورت اختیار کر گیا ہے،گٹکا کا استعمال عورتیں اور بچے بھی کر رہے ہیں،پابندی کے باوجود پنجاب کے ہر اضلاع میں انڈین گٹکا با آسانی دستیاب ہے،انتظامیہ اور پولیس کی ملی بھگت سے یہ گھنائونا کاروبار جاری ہے۔

مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر اس کی ترسیل اور فروخت کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔