ًپشاور، معاون خصوصی اطلاعات و بلدیات کامران بنگش کا شجرکاری مہم کے سلسلے میں مردان کا خصوصی دور ہ
اتوار 9 اگست 2020 22:15
(جاری ہے)
اس دفعہ بھی 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔
خیبرپختونخوا میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں جاری سرگرمیوں پر بات کرتے ہوئے معاون وزیراعلیٰ کامران بنگش نے کہا کہ صوبے میں آج مجموعی طور پر 850 سے زیادہ مقامات پر شجرکاری مہم کی سرگرمیاں جاری ہیںجن کے لیے ٹائیگر فورس، عام عوام اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کی خدمات حاصل ہیں۔شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس اور عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے کہا کہ پلانٹیشن مہم میں عوام اور ٹائیگر فورس کا کردار قابل تعریف ہے جس کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ٹائیگر فورس کے قیام کو ہمیشہ بے جا تنقید کا نشانہ بنایا لیکن آج اس کے ثمرات آپ کے سامنے ہیں۔میڈیا نمائندگان کو شجرکاری مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے معاون اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے واضح کیا کہ مردان میں محکمہ بلدیات کی جانب سے شجرکاری کے لیے 400 کنال اراضی مختص کی گئی ہے جبکہ 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا میں مزید ایک ارب 20 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کی ایشو پر قابو پانے میں مدد ملے۔ٹائیگر فورس دن کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ آج کی شجرکاری میں ٹائیگر فورس کی اہمیت کا اندازہ سب کو ہو چکا ہے اسی سافٹ پاور سے ایک دن میں 20 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ پورا کرلیا جائے گا، اس سے بلا تفریق سب کا فائدہ ہوگا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ سے لے کرسیکرٹری اور وزیراعلیٰ تک سب شجرکاری میں مصروف ہیں کیونکہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے بہترین سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج بذات خود ریگی للمہ ٹاؤن پشاور میں پودے لگائے تاکہ عوام بھی اسی حوالے سے متحرک ہو سکیں۔بلین ٹری سونامی کا ذکر کرتے ہوئے معاون وزیراعلیٰ کامران بنگش نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں ایک ارب 20 کروڑ پودے لگا چکے ہیں۔ اس دفعہ بھی شجرکاری مہم کے ذریعے سرخرو ہوں گے جو عوامی تعاون سے ممکن ہو سکتی ہے۔اس موقع پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ اپنے لیے اور اپنے آنے والی نسلوں کے لیے پودے لگائیںکیونکہ ہم نے پاکستان صرف کرپشن سے نہیں آلودگی سے بھی بچانا ہے۔ اپوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن جماعتیں بھی کلین گرین پاکستان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گی۔ ہم نے ایک فرد ایک پودا کی سوچ کو پروان چڑھانا ہوگا۔ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کے ہمراہ میڈیا کو بریف کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ پاکستان فارسٹیشن اور شجرکاری میں دنیا کے لیے مثال بن رہا ہے۔ شجرکاری مہم ہر بار اسی طرح بھرپور ولولہ کے ساتھ منایا جائے گا۔ درخت لگانے کا یہ سلسلہ رکنے نہیں دیں گے۔ضلع خیبر میں شجرکاری مہم کے دوران ہلڑبازی پر کمنٹ کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے کہا کہ شجرکاری مہم کو تخریب کاری کا شکار نہیں ہونے دیں گے کیونکہ شجرکاری مستقبل کی بینکاری ہے اور ہم نے اسے آگے لے کر جانا ہے۔مزید قومی خبریں
-
عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.