سی پیک کے تحت توانائی کے شعبہ میں17 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے

پیر 10 اگست 2020 10:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے مختلف منصوبوں سی10 ہزار 70 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سی پیک کے تحت توانائی کے شعبہ میں مجموعی طور پر 17 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں خیبر پختونخوا میں سکی کناری پن بجلی منصوبے سے 870 میگاواٹ، تھر کول بلاک ون سے 1320 میگاواٹ، کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن سے 720 میگاواٹ جب کہ او تھر مائن مائوتھ اوریکل پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔