وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم "سرسبزاور آلودگی سے پاک پاکستان"کی حکومتی مہم میںبھر پور انداز میں شمولیت کا آغاز کردیا

جمعرات 13 اگست 2020 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے گذشتہ روز یونیورسٹی کے مین کیمپس میںپودا لگا کر یونیورسٹی کی جانب سے "سرسبزاور آلودگی سے پاک پاکستان"کی حکومتی مہم میںبھر پور انداز میں شمولیت کا آغاز کردیا ہے۔ اِس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اِس قومی مہم میں ملک گیر سطح پر حصہ لے گی ۔

انہوں نے ملک بھر میں یونیورسٹی کی53۔علاقائی دفاتر کو 'سرسبز پاکستان'مہم کی کامیابی کے لئے طلبہ و طالبات کو اس مہم میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ"سرسبز پاکستان"مہم میں ملک گیر سطح پر حصہ لینے کا بنیادی مقصد آئندہ نسلوں کو ایک صحتمند اور آلودگی سے پاک پاکستان کا تحفہ دینا ہے۔

(جاری ہے)

اِس موقع پر موجود یونیورسٹی کے اساتذہ اور کارکنوں نے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کے لئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

وائس چانسلر نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی انہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کو پہلی ترجیح مقرر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں 350نئی آسامیاں پیدا (Create)کیں اورقومی اخبارات میں اشتہار شائع کراکر قواعد و ضوابط کو فالو کرتے ہوئے اُن خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی حسب ضرورت مزید آسامیاں تخلیق کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرانے کے لئے 2۔سال قبل اقدامات کا آغاز کیا تھا اور پہلے مرحلے میں 201۔عارضی ملازمین کو قواعد و ضوابط کے تحت مستقل کیا تھا۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں گریڈ 2تا گریڈ 5کی 230خالی آسامیاں مشتہر کردی گئی ہیں جبکہ گریڈ 5تا گریڈ 15کی 70خالی آسامیوں کا اشتہار آئندہ ہفتے قومی اخبارات میںشائع ہوجائے گا۔

یونیورسٹی ملازمین نے عارضی کارکنوںکی مستقلی کے لے وائس چانسلر کی مصمم ارادے اور ذاتی دلچسپی لینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازمین کو بلاامتیاز مستقل کرانے کا ایک شفاف موقع فراہم کرکے انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے کیونکہ عارضی ملازمین کو پہلے ایسا موقع کبھی فراہم نہیں کیا گیا تھا۔دوسری طرف یونیورسٹی نے کیمپس کے دونوں گیٹ کو لائٹوںاور یونیورسٹی کے احاطے کو سرسبز جنڈیوں سے سجادیا ہے۔

دوسری جانب یونیورسٹی میں آج ) 14۔اگست (کو انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی کے ویب ٹی وی پر "منزل مراد"کے نام سے خصوصی ٹیلی وژن نشریات میں وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ شعراء کا کلام اور ملی نغمے بھی پیش کئے جائیں گے۔ مذاکروں اور دیگر پروگراموں میں دانشور اور ماہرین یوم آزادی کی اہمیت پر اظہار خیال کریں گے۔قاضی زیاد