انڈو نیشئین وفد کا ویٹرنری یونیورسٹی کا دورہ، ما ہرین سے پاکستان می کورو نا وا ئرس کنٹرو ل کی حکمت عملی بارے تبا دلہ خیال

جمعرات 13 اگست 2020 23:43

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر میں گذ شتہ روز انڈو نیشیاایمبیسی اسلام آ بادسے وفد نے سٹی کیمپس لا ہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدسے ملا قا ت کی ۔ سات رکنی وفدڈیفنس اتا ئچی کول ڈوڈی مہا تر تو فیق کی قیادت میںمسٹر احمد فر ما ن سجا تی،سلمان، مسٹر میجر جا کا پترا، مسٹرملا دی مگنی، مسٹر ایدییستی ایدھی اورمسٹر نگرو ہو پر مشتمل تھا ۔

دریں اثنا وفد کے ساتھ اجلا س کا انعقاد بھی ہو ا جس میں ویٹر نری یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران جن میں پرو فیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب، ڈاکٹر حسن مشتا ق سمیت دیگر ما ئکرو بیا لو جسٹ،ایپی ڈیما لو جسٹ، وا ئرو لو جسٹ،امیو نو لو جسٹ ما ہرین نے عملی طور پر اور ویڈ یو لنک کے زریعے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کے سا ئنسدا نو ں نے کووڈ- 19 کے دوران عوا م میں کرو نا وا ئر س سے احتیا ط و بچا ئو کے بارے میں آ گا ہی پھیلا ئی اور اس مہلک وا ئر س سے نپٹنے کے لیئے حکو مت پنجاب کو تشخیصی و تیکنیکی معا ونت بھی فرا ہم کی۔

ڈاکٹرمیمو نہ چو ہدری نے اپنی پر یزنٹیشن میں پا کستان میں کرو نا وا ئر س کے پھیلا ئو پر قا بو پا نے کی حکمت عملی سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں پر رو شنی ڈا لی نیز اُنہو ں نے ملک میں کرو ناوا ئرس کی مو جودہ صورت حا ل اور عداد و شمار کے بارے میں بھی شر کا کو تفصیلی بتا یا ۔ڈاکٹر حسن مشتا ق نے کہا کہ کرو نا وبا ء سے بچا ئوا ور احتیا ط کے بارے میں پر نٹ ، الیکٹر انک میڈ یا، سو شل میڈیا اور انفار میشن ٹیکنا لو جی شار ٹ ویڈ یو کلپس اور سیمینارز کے زر یعے سے عوا م النا س میں آ گا ہی پھیلا نے میں اپنا مثا لی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹرطا ہر یعقوب نے اپنے خطاب میں بتا یا کہ کرو نا وبا ء کے دوران ویٹر نری یونیورسٹی کی با ئیو سیفٹی لیول تھری لیبا رٹری نے حکومت پنجاب کو تشخیصی سہولیات فرا ہم کیں نیز بیما ری کی تشخیص کے پرو ٹو کول کو معیا ری بنا نے اور صو بہ پنجاب میں کرو نا وا ئر س کی ٹیسٹنگ سہو لیات کو مزید بڑ ھا نے کے لیئے دو سری لیبا رٹر یو ں کے سٹاف کی عملی تر بیت کر نے میں ان کی ٹیم نے دن رات انتھک کو ششیںکیں۔ قبل ازیںپروفیسر نسیم احمدنے انڈو نیشئین وفد کو دستا ویزی فلم دکھا کر ویٹر نری یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی ، تحقیقی اور تربیتی پروگراموں کے با رے میں آ گا ہ کیا ۔