ڈیرہ مراد جمالی ، میرعبدالغفور لہڑی کی قیادت میں ریلی کاانعقاد

جمعہ 14 اگست 2020 19:49

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2020ء) ڈیرہ مراد جمالی میں جشن آزادی کے مناسبت کے حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرمیرعبدالغفور لہڑی کی قیادت میں لہڑی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی میں سیدخادم حسین شاہ، میرجعفرکریم بھنگر، علی نواز سولنگی، وڈیرہ کریم بخش ڈومکی،میرفریدالحق لہڑی، میرعبدالرئوف لہڑی، میرمحمدآصف لہڑی، میرنیاز محمدلہڑی، میرشبیراحمدمری،میرمرزاخان مینگل، سمیت قبائلی سیاسی وسماجی ، شہریوں و اقلیتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس لہڑی ہائوس ڈیرہ مراد جمالی پہنچاجہاں پرریلی کے شرکاء خطاب کرتے ہوئے میرعبدالغفورلہڑی، سیدخادم حسین شاہ، میرجعفرکریم بھنگر نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے قربانیاں دے کر ملک پاکستان حاصل کیا جو آج ہم آزاد فضاء میں رہ رہے ہیںآزادی کی قیمت ان سے پوچھو جو غلامانہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں 14اگست کا دن ہمارے لیے بہت اہم دن ہے کیونکہ ہمیں اس دن انگریزوں سے آزادی ملاہم اپنے اندر خوف خدا پیدا کریں اورقرآن وسنت کے راستے پر چلیں اور پاکستان کی ملکر خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے ہم بیرونی طاقتوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی ایک متحد قوم ہے جو تمہارے ہر ایک شازش کو ناکام بنادیں گے اور ہم اپنے پاک فوج ساتھ ہر محاذ پر لڑنے کے لئے تیار ہیں آج نصیرآباد کے لوگوں 49سینٹی گریڈ گرمی میں ایک کامیاب ریلی نکال کر یہ ثابت کردیا ہے کہ چاہیے حالات جو بھی ہوں موسم جیسا بھی وطن سے محبت کے اظہار کے لئے کوئی بھی رکاوٹ کا سامنا کرنے کو تیار ہیں اس دوران پنڈال میں پاکستان زندہ آباد اور پاک فوج زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھااور کشمیر کی آزادی اور بھارت کی بربادی کے نعرے بھی لگائے گئے غفورآباد لہڑی تمبوسے ریلی سینکڑوں گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے جس میں پولیس اور ایف سی کے دستو ںنے ڈیوٹی سر انجام دیئے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے میرعبدالغفورلہڑی سیدخادم حسین شاہ میرجعفرکریم بھنگر سردار بشیراحمدعمرانی نے کہا کہ آج جشن آذادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں کہ نصیرآباد میں ایک سیاسی اتحاد کا بنیاد رکھا ہے آگے چل کرڈویژن کے سطح پراتحاد بنائیں گے مخالفین کیلئے کہیں بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ہم نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کی ہے ہم اپنے عوام کے شکرگزار ہیں جو ہماریمختصر کال پر ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے ہیں