24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے 747 کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں

ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 65 ہزار 624 ہوگئی

ہفتہ 15 اگست 2020 12:47

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے 747 کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے 747 کیسزاور9 اموات رپورٹ ہوئیں۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے 747 کیسزاور 9 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار047 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار 261 ہے، ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 65 ہزار 624 ہوگئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار722 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک 22 لاکھ 53 ہزار131 ٹیسٹ ہوچکے، ملک بھرکے ہسپتالوں میں 149 مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار632، دوسرے نمبرپنجاب میں مریضوں کی تعداد 95 ہزار 203، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 35091 ، بلوچستان میں تعداد 12144، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15346، آزاد جموں وکشمیر 2179، گلگت میں 2452 ہو گئی ہے۔ملک بھرکے ہسپتالوں میں 149 مریض وینٹی لیٹرپرہیں، ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار 311 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔