فوڈ اتھارٹی نے گرینڈ آپریشن کر کے 48کنال پر لگی ہزاروں کلو تیار سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دیں

گٹکے کی فروخت اور سابقہ نوٹسز کی مسلسل خلاف ورزیوں پر 5 پان شاپس کو بھی سیل کیا گیا،1400 پیکٹ سے زائد گٹکا تلف

بدھ 19 اگست 2020 15:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلے پانی سے اگی سبزیوں کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن کر کے 48کنال پر لگی ہزاروں کلو تیار سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دیں۔راوی کنارے زہریلے پانی سے اگائی گئی سبزیوں میں بھنڈی اور گھیا توری کی فصل شامل تھی۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق 48 کنال پر سبزیوں کی کاشت کیلئے سیوریج کا زہریلا پانی استعمال کیا جا رہا تھا۔زہریلے پانی سے اگی سبزیاں خطرناک بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔ علاوہ ازیں گٹکے کی فروخت اور سابقہ نوٹسز کی مسلسل خلاف ورزیوں پر 5 پان شاپس کو بھی سیل کیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نی1400 پیکٹ سے زائد گٹکا موقع پر تلف کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :