فلسطینیوں کے لئے امن کے بغیر کوئی معاہدہ تسلیم نہیں کریں گے، سعودی عرب

بدھ 19 اگست 2020 22:31

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2020ء) سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی پیروی نہیں کریں گے، جب تک یہودی ریاست فلسطینیوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ امن معاہدے پر دستخط نہیں کرتی سعودی عرب کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عبدل الجبیر نے برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں کی بنیاد پر فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلائے جائیں