کراچی کے مدرسہ میں مولوی کی معصوم بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی

والد شکایت لے کر گیا تو مولویوں نے ملکر اس کو بھی خوب مارا، سندھ پولیس نے ویڈیو دیکھ کرملزمان کو گرفتار کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 اگست 2020 21:52

کراچی کے مدرسہ میں مولوی کی معصوم بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست 2020ء) کراچی کے مدرسہ میں مولوی کی بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی، والد شکایت لے کر گیا تو مولویوں نے ملکر اس کو بھی خوب مارا، سندھ پولیس نے ویڈیو دیکھ کرملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مدرسہ میں مولوی کے معصوم بچوں پر تشدد کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں مولوی قرآن پاک اور سپارہ پڑھانے کے دوران معصوم بچی پر بیہمانہ تشدد کررہا ہے۔

جبکہ باقی بچے بھی خوف کے عالم میں اس منظر کو دیکھ رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ واقعے کی ویڈیو جب 21 اگست کو وائرل ہوئی تو سندھ پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مدرسہ کے مولوی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرنے والے نے آگاہ کیا کہ یہ واقعہ کراچی کے مدرسہ خالد بن ولید اورنگی ٹاؤن مومنہ آباد ضیاء کالونی کا ہے، مدرسہ میں مولوی احمد سعید کا معصوم بچوں پر تشدد کرنا معمول کا کام ہے۔

(جاری ہے)


❌ Could not extract embed code.
مولوی نے بچی پر تشدد کیا جب والد شکایت لیکر گیا تو بچوں کے والد کو بھی مسجد میں سارے مولویوں نے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم مومنہ آباد پولیس سٹیشن نے ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
اسی طرح کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں ایک مولوی دوسرے کے بچوں کے سامنے ایک معصوم بچے کے ہاتھ اور ٹانگے باندھ کر تشدد کر رہا ہے۔

لیکن یہ درندہ شاید ابھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے باہر ہے، ایسے واقعات مدرسوں میں ہوں یا کہیں بھی ہوں ناقابل برداشت اور قانون میں قابل گرفت جرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :