بھارت میں ایک روز میں77ہزار نئے کیس،دنیا بھر کا ریکارڈ ٹو ٹ گیا

ملک میں مزید ایک ہزار اموات، امریکا، برازیل اور میکسیکو کے بعد بھارت چوتھے نمبر پرآگیا

ہفتہ 29 اگست 2020 12:38

بھارت میں ایک روز میں77ہزار نئے کیس،دنیا بھر کا ریکارڈ ٹو ٹ گیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2020ء) بھارت میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے 77 ہزار 266 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد دنیا بھر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت سے پہلے امریکا میں ایک ہی روزمیں 77 ہزار 2 سو 55 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ جبکہ ملک میں مزید ایک ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں۔اخبار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 87ہزار 500 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا کیسز کے لحاظ سے امریکا اور بھارت کے بعد برازیل کا تیسرا نمبر ہے، اموات کے لحاظ سے امریکا، برازیل اور میکسیکو کے بعد بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈائون سے بھارت کو بدترین اقتصادی تباہی اور صنعتی بحران کا سامنا ہے۔ماہرین کے اندازوں کے مطابق اپریل سے جون کے دوران بھارتی معیشت کو 20 فیصد نقصان ہوا۔ مارچ 2021 کے آخر میں جی ڈی پی پانچ اعشاریہ ایک فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے۔برطانوی خبر ایجنسی نے سروے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ 1979 کے بعد سے بھارتی معیشت کی بدترین کارکردگی ہوگی۔