ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم ااقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 31 اگست 2020 18:05

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 6395 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 482 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

(جاری ہے)

کل تک 465 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کل 467 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 4 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا گیا اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں جہلم میں اب تک 22 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا اس وقت تمام میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :