ایسٹرن کانفرنس مینز باسکٹ بال ٹورنامنٹ، ڈینور نگٹس اور بوسٹن سیلٹکس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل

بدھ 2 ستمبر 2020 16:25

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2020ء) ڈینور نگٹس اور بوسٹن سیلٹکس کی ٹیمیں ایسٹرن کانفرنس مینز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ ڈینور نگٹس نے کوارٹر فائنل میچ میں یوٹا جاز جبکہ بوسٹن سیلٹکس نے ٹورنٹو ریپٹرس کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری ایسٹرن کانفرنس مینز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں ڈینور نگٹس کا مقابلہ یوٹا جاز سے تھا جس میںڈینور نگٹس کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد یوٹا جاز کی ٹیم کو 78 کے مقابلے میں 80 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں بوسٹن سیلٹکس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹورنٹو ریپٹرس کو 99 کے مقابلے میں 102 باسکٹ پوائنٹس سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔