ویرات کوہلی ورلڈکپ 2027ء کھیلیں گے؟ دنیش کارتک نے اہم راز افشا کردیا

کوہلی ہر ہفتے دو سے تین سیشن کرکٹ کی مشق کر رہے تھے : سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 اکتوبر 2025 11:34

ویرات کوہلی ورلڈکپ 2027ء کھیلیں گے؟ دنیش کارتک نے اہم راز افشا کردیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2025ء ) ویرات کوہلی کی کرکٹ میدان میں واپسی کے بعد ان کے ورلڈ کپ 2027ء کھیلنے سے متعلق سوالات پھر اٹھ رہے ہیں۔
بھارت کے سابق کپتان اور سپر اسٹار بیٹر جو ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، انہیں کئی ماہ بعد آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز میں شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کے 2027ء میں ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ کھیلنے سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی جانب سے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے حوالے سے بیان پر جس سے عندیہ ملتا ہے کہ دونوں ریکارڈ ساز بلے باز ورلڈ کپ منصوبے میں شامل نہیں ہیں۔ 
بھارت کے ہی سابق کرکٹر دنیش کارتک نے اجیت اگرکر کا نام لیے بغیر اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویرات کوہلی 2027ء میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند ہیں اور اسی لیے وہ کرکٹ سے طویل چھٹی کے دوران بھی لندن میں سخت کرکٹ پریکٹس کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

 
دنیش کارتک نے کہا کہ ٹیم میں روہت شرما ہوں یا شبمن گل یا پھر کے ایل راہول سب مثبت اٹیکنگ کرکٹ صرف ویرات کوہلی کے بھروسے پر ہی کھیلتے ہیں، کیونکہ انہیں یقین ہوتا ہے کہ وہ پریشر کو ہینڈل کر سکتے ہیں اور ہر طرح کے حالات میں کھیل سکتے ہیں۔ 
سابق کرکٹر کا ایکس پر شیئر کی گئی اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ روہت شرما، شبمان گل اور کے ایل راہول وغیرہ سب مثبت اٹیکنگ کرکٹ صرف ویرات کوہلی کے بھروسے پر ہی کھیلتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کوہلی پریشر کو ہینڈل کرسکتا ہے، اگر معاملات خراب ہوئے تو وہ سنبھال لے گا۔

 
دوسری جانب ویرات کوہلی نے بھی آج اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں وہ لکھتے ہیں کہ ’’آپ صرف اسی وقت ناکام ہوتے ہیں، جب آپ ہار مان لیتے ہیں۔‘‘
 
اس پوسٹ میں اگرچہ ویرات نے براہ راست کسی کو مخاطب نہیں کیا، لیکن اس معنی خیز پوسٹ کو صارفین بالخصوص اسٹار بیٹر کے پرستار ٹیم منیجمنٹ کے مبہم رویہ سے جوڑ رہے ہیں۔