حکومت نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کا نوٹس لے لیا

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازع فیصلے کی وجوہات اور محرکات کی مکمل چھان بین کی جائے گی : حکومتی ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 اکتوبر 2025 15:03

حکومت نے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کا نوٹس لے لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2025ء ) اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی کا حکومت نے نوٹس لے لیا۔ 
حکومت نے اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازع فیصلے کی وجوہات اور محرکات کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔

(جاری ہے)

 

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو انکوائری رپورٹ سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کی تھی جس پر سلمان بٹ نے فیڈریشن کے الزامات کو بے بنیاد اور انتقامی قرار دیا تھا۔