بھارتی میڈیا کی پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان بدلنے کی خبروں میں صداقت نہیں ، ذرائع پی سی بی

سلمان علی آغا کی کپتانی پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور سلیکٹرز نے بھی اعتماد کا اظہار کیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 اکتوبر 2025 11:03

بھارتی میڈیا کی پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان بدلنے کی خبروں میں صداقت نہیں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2025ء ) ذرائع پی سی بی نے بھارتی میڈیا میں کپتان سلمان علی آغا کو ٹی ٹونٹی کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلمان آغا ٹی ٹونٹی کپتان برقرار رہیں گے ۔ 
ذرائع پی سی بی کے مطابق بھارتی میڈیا کی پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان بدلنے کی خبروں میں صداقت نہیں ، سلمان آغا ٹی ٹونٹی کپتان برقرار رہیں گے ۔

(جاری ہے)

 
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سلمان علی آغا کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے کپتانی سے ہٹادیا جائے گا، سلمان علی آغا کی جگہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے پہلے کپتانی آل راونڈر شاداب خان کو سونپ دی جائے گی، شاداب خان کو زیادہ دیر تک کپتانی سونپی جاسکتی ہے، شاداب خان ٹرائی نیشن سیریز سے قبل قائدِاعظم ٹرافی کے میچز کھیلیں گے۔ 
ذرائع پی سی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا سلمان علی آغا پر اعتماد برقرار ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کپتانی سلمان علی آغا کرینگے، سلمان علی آغا کی کپتانی پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور سلیکٹرز نے بھی اعتماد کا اظہار کیا تھا، سلمان علی آغا کی انفرادی کارکردگی پر سلیکٹرز اور کوچ کے درمیان بات چیت ہوئی تھی، سلمان علی آغا کو ورلڈ کپ سے پہلے کپتانی سے ہٹانے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔