Live Updates

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ، متحدہ عرب امارات بھی شامل

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:08

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ، متحدہ عرب امارات  بھی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لئے 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، متحدہ عرب امارات نے بھی میگا ایونٹ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ایشیاپیسیفک ریجنل فائنل سے متحدہ عرب امارات نے بھی میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا، اس طرح ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تمام 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔

میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ پاکستان،متحدہ عرب امارات ، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا، زمبابوے، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نیپال، عمان اور امریکا کی ٹیمیں میگا ایونٹ میں مقابلہ کریں گی۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے جاپان کے خلاف 8 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی آخری (20ویں) ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

2026 کا ٹورنامنٹ بھی گزشتہ ایڈیشن (امریکہ،ویسٹ انڈیز) کی طرز پر ہوگا،20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 5 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ہر گروپ سے 2 ٹیمیں اگلے مرحلے (سپر ایٹ ) کے لئے کوالیفائی کریں گی ، جس کے بعد پھر سیمی فائنل اور فائنل کھیلا جائے گا۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات