ایشیا کپ میں جو ہوا اس کا ذمہ دار نریندر مودی ہے، جاوید میانداد بھارتی رویے پر برس پڑے

بھارت کے اس رویے اور طرز عمل کو دیکھتے ہوئے اسے ایشیا کپ ٹرافی دینی ہی نہیں چاہیے : سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 17 اکتوبر 2025 11:21

ایشیا کپ میں جو ہوا اس کا ذمہ دار نریندر مودی ہے، جاوید میانداد بھارتی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2025ء ) دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی اور سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد بھارتی رویے پر بری طرح برس پڑے۔
68 سالہ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ بھارت کے اس رویے اور طرز عمل کو دیکھتے ہوئے اسے ایشیا کپ ٹرافی دینی ہی نہیں چاہیے۔ ایشیاء کپ میں جو ہوا اس کا ذمہ دار نریندر مودی ہے۔

(جاری ہے)

 

کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ قبل ازیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدان میں اچھے تعلقات تھے تاہم بھارتی وزیراعظم مودی کہ رویے کے سبب معاملات متاثر ہوئے، اقتدار چھن جانے کے بعد لوگ مودی کو برا بھلا کہیں گے۔

 
پاکستان کرکٹ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ میں ان لوگوں کو لانا چاہیے جن کو اس کھیل کی معلومات ہو۔